ڈپٹی کمشنر نے منڈی بہاوالدین میں 9، 10 محرم کی چھٹی کینسل کردی

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا نے تمام ضلعی دفاتر کے اسٹاف کی 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹی کینسل کر دی. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 اگست 2021)ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کے دفتر ی لیٹر نمبر 2377 بتاریخ 17 اگست 2021 کے مطابق ڈسٹرکٹ کولیکٹر، ایڈیشنل ڈہٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈہٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈہٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفئیر، لیبر، آئی پی ڈبیو ایم اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیس منڈی بہاوالدین کے دفاتر کی چھٹی کینسل کر دی گئی.

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ یہ تمام دفاتر روٹین کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو کھلے رہے ہیں. کسی بھی ملازم کو سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں.

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی بدلتی صورتحال، کراچی، پنجاب، خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع حساس قرار

اپنا تبصرہ لکھیں