چوہدری مشاہدرضا چیلیانوالہ کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے ورکرز کا اہم اجلاس

چوہدری مشاہدرضا چیلیانوالہ کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے ورکرز کا اہم اجلاس: صدارت چوہدری خرم مشتاق نے کی، حامد مختار اور رانا اکمل سمیت سوشل میڈیا ٹیم کی کثیر تعداد میں شرکت

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 فروری 2021) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ ہاؤس میں لیگی کارکنان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منڈی بہاؤالدین، ملکوال اور پھالیہ سے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چوہدری خرم مشتاق ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات نے کی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی کمپین میں بھرپور شرکت اور مدد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچایا گیا کہ سب کارکن اپنے اپنے حلقۂِ احباب سے رابطہ کریں اور اور متعلقہ حلقوں میں اپنی برادری اور دوستوں کو موبلائز کریں۔

اجلاس میں ضلعی صدر سوشل میڈیا حامد مختار اور جنرل سیکرٹری رانا اکمل ضیاء مانگٹ نے بھی شرکت کی اور سوشل میڈیا کے ایکٹو دوستوں کے ساتھ تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی اور مل جل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں معروف ٹک ٹاکر رانا رمیز ، سید قمر نقوی، رانا محمد علی، راؤ طاہر محمود مانگٹ، ملک کامران اشرف، عبدالوحید، احتشام شاہ، میاں حسن رضا، عدنان عارف، صدام گوندل، مبشر وڑائچ، مرزا ظہیر، چوہدری خلیل، چوہدری محمد رضا گجر، چوہدری دلاور شیر گجر، عرفان مانا، ذیشان ایوب مانگٹ، شمریز بھٹی، سید احمد بخاری، سنی مرزا اور ملک معین ترجمان مسلم لیگ ہاؤس نے شرکت کی۔

چوہدری خرم مشتاق ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات نے قیادت کا پیغام کارکنان تک پہنچایا اور تمام نظریاتی ساتھیوں کی پارٹی کے ساتھ کمٹمنٹ اور غیر متزلزل ایفاء کو سراہا۔ اجلاس کے آخر میں مسلم لیگ ہاؤس کی طرف سے شرکاء کی تواضع اسنیکس اور چائے سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں