today patrol prices in pakistan

پٹرول 5.85، ڈیزل 10.72روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد: یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے اضافے کا امکان ہے۔

یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ مٹی کے تیل
کی فی لیٹر قیمت میں10 روپے اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سواروں کیلئے پٹرول سستا ہونے کا امکان

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.17 روپے جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے عالمی سیاست میں یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے باعث اس وقت خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں