پنجاب کے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب کے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 26ہزار سے زائد ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران 64 اموات ہوئیں، پنجاب کے 7شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن لگایاجارہاہے، جزوی لاک ڈاؤن والےشہروں میں کوروناکیسز12فیصدسےزیادہ ہیں،

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ ارب روپے کی 10 لاکھ ویکسین منگوائے گی، اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب 7 فیصد بڑھ گئی ہے، فرنٹ لائن کے تمام افراد کو ویکسین دینے کی کوشش کی ہے، عوام ماسک پہننےکی ایس اوپیز ہر صورت عمل کرے

اپنا تبصرہ لکھیں