پاکستان کی تاریخ میں ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت

انڈس موٹرز کمپنی کے مطابق رواں سال ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی، جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس فروخت سے کمپنی کے مالی سال 2021 کے سالانہ منافع میں 152 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق اب تک ٹویوٹا کی 57 ہزار 236 گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں، جس کے ذریعے کمپنی کو 179.2 بلین روپے حاصل ہوئے ہیں، جس سے کمپنی کی آمدنی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رواں سال کمپنی نے گاڑیوں کی فروخت سے 12.8 ارب روپے کمائے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 152 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو علی اصغر جمالی کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 جیسی وبا کی وجہ سے مسلسل پیش آنے والے چیلنجز کے باوجود ہمارا سال بہت اچھا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں کمی سے ٹویوٹا اور سوزوکی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت

مالی سال 2021 میں فی حصص آمدنی 163 روپے تھی، جب کہ مالی سال 2020 میں 65 روپے تھی۔ کمپنی نے مالی سال 2021 میں مجموعی طور پر 103 روپے کے منافع کا اعلان بھی کیا ہے۔ تاہم مالی سال 2021 میں سب سے زیادہ آمدنی کے باوجود ، کمپنی کا منافع پچھلے منافع سے بہت کم تھا۔

تجزیہ کار طحٰہ مدنی کے مطابق پچھلے سال کمپنی کی آمدنی مالی سال 2019 میں 158 ارب روپے رہی تھی۔ لیکن سال 2018 میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث اس کا اثر مالی سال 2019 میں آٹو سیکٹر پر پڑا۔ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے آٹو کمپنیوں کا منافع کم ہوا۔ کمپنی کے مطابق ، زیادہ فروخت اور منافع میں اضافہ کی وجہ کمپنی کی طرف سے اسمبلڈ اور امپورٹڈ ) ٹویوٹا کاروں کی زیادہ فروخت تھی۔

اس موقع پر سی ای او علی اصغر جمالی نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کم کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔ علی اصغر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کے نتیجے میں جولائی 2021 میں گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا، جو اس صنعت کو مثبت رفتار میں جاری رکھنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں