پاکستانی بچی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: فاطمہ نسیم نے ایلبو اسٹرائیک مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کی 8 سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کردی، اور بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، فاطمہ نے ایلبو اسٹرائیک مقابلے کا نیا ریکارڈ پاکستان آرمی کے نام کیا ہے۔

فاطمہ نسیم گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں 7 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر ماشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں، فاطمہ کا ریکارڈ کرن اونیال نے 242 کے مقابلے 258 ایلبو اسٹرائیک مار کر توڑ دیا تھا، تاہم 4 ماہ بعد ہی فاطمہ نے عالمی ریکارڈ واپس لے لیا۔ 8 سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی خاتون ایتھلیٹ پر اپنی واضح سبقت ثابت کرتے ہوئے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کرتے ہوئےریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے زریعے فاطمہ کے ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔ اس موقع پر فاطمہ کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہوں میری خواہش ہے کہ عالمی سطح پر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کروں۔ فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں، راشد 65 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں، یہ پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کا 82 واں عالمی ریکارڈ ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستانی بچی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!