ٹرین کے نیچے آنے والے بزرگ معجزانہ طور پر بچ گئے، ویڈیو وائرل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ممبئی: بھارت میں ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزرگ شہری کی زندگی کو بچالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر ویسل دینے والے اہلکار کے بروقت اطلاع دینے اور ٹرین کے دو ڈرائیورز کی مہارت کے ساتھ بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آئے بزرگ شہری ہولناک حادثے میں محفوظ رہے۔

کلیان اسٹیشن پر ممبئی سے وارانسی کے درمیان والی ٹرین کے ٹریک کو بزرگ شہری عبور کر رہے تھے، انہیں قریب آتی ٹرین کا بھی احساس نہیں ہوا جسے دیکھ کر ویسل مین نے سیٹی بجا کر ڈرائیورز کو مطلع کیا اور ڈرائیورز نے پھرتی دکھاتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکوال: ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر پٹری پر پھنسی پک اپ گاڑی کو حادثے سے بچا لیا. ویڈیو دیکھیں

اس طرح ٹرین عین اس وقت رک گئی جب برزگ شہری ٹرین کے انجن کے نیچے دب گئے اگر ایک لمحے کی بھی تاخیر ہوتی تو ٹرین بزرگ شہری کو کچل دیتی۔ بھارتی ریلوے کے جنرل منیجر نے ویسل مین اور دونوں ڈرائیورز کو قیمتی انسانی جان کو بچانے پر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹرین کے نیچے آنے والے بزرگ معجزانہ طور پر بچ گئے، ویڈیو وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!