واٹس ایپ کال پر اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا کیسے بچائیں؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سلیکان و یلی:  کورونا نے دنیا بھر میں ’ورک فرام ہوم‘ کے لفظ سے روشناس کرایا، لیکن  گھر سے کام کرنے کے نتیجے میں لوگوں کو سب سے زیادہ مسئلہ انٹرنیٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ کسی کو انٹرنیٹ کی سست رفتار سے شکایت تھی تو کسی کو ڈیٹا بنڈل  کے جلد ختم ہوجانے کا ڈر۔

لاک ڈاؤن نے دوستوں اور عزیز و اقارب سے رابطوں کے لیے سوشل میڈیا خصوصاً واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسیجز، ویڈیو اور وائس کالز کے استعمال میں اضافہ کیا۔ جس سے واٹس ایپ پر انٹرنیٹ ڈیٹا زیادہ صرف ہونے لگا، لیکن واٹس ایپ نے وائس اور ویڈیو کال پر ڈیٹا بچانے کے لیے ایک مفید اور موثر فیچر بھی دے رکھا ہے جسے شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں

زیر نظر مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ویڈیو اور وائس کالز کے دوران ڈیٹا کو کیسے بچایا جاسکتا ہے۔ تاہم واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ اینڈرائیڈ ورژن 2.21.12.21 اور آئی او ایس ورژن  iOS-2.21.130.15 پر اپ ڈیٹ ہو۔

1۔ اپنے اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کھولیں۔

2۔ ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر موجود تین عمودی نقطوں (ورٹیکل ڈاٹس) پر کلک کر کے سیٹنگس میں جائیں۔

3۔ اسٹوریج اور ڈیٹا آپشن پر کلک کریں۔

4۔ “Use less data for calls”  کے آپشن پر جاکر اسے فعال کریں۔
بالکل یہی طریقہ کار iOS کے لیے بھی استعمال کریں، لیکن آئی فون میں آپ براہ راست واٹس ایپ  کی ہوم اسکرین سے  سیٹنگس میں جا سکتے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ کال پر اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا کیسے بچائیں؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!