نازیبا وڈیو معاملہ؛ محمد زبیر کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ نازیبا وڈیو وائرل ہونے سے متعلق وکلاء نے سٹی کورٹ تھانے میں سابق گورنر پر مقدمہ دائر کرنے کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی نے محمد زبیر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر محمد زبیر نے جرم کیا۔ ان پر مقدمہ دائر کر کے تحقیقات کی جائے کہ وڈیو کے ذریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا۔ ہو سکتا ہے وڈیو کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو۔ اگر سابق گورنر کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے تو اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ محمد زبیر کی گزشتہ روز ایک نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ محمد زبیر نے اس وڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے یہ انتہائی شرمناک اور غلیظ حرکت کی ہے ، میں نے انتہائی ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور اس کی بہتری کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نازیبا وڈیو معاملہ؛ محمد زبیر کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!