phone call charges in pakistan

موبائل فون کالز جنوری سے سستی ہو جائیں گی

پی ٹی اے نے ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر چارجز میں 20 پیسے کمی کردی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین سے اب فی منٹ کالز پر 50پیسے چارجزوصول کئے جائیں گے۔ پی ٹی اے نے آؤٹ گوئنگ کال صفر اعشاریہ 70 پیسے سے کم کرکے صفراعشاریہ 50 پیسے فی منٹ کردی ہے۔ ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کےمطابق یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کردیاجائے گا۔ ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ نیٹ کالز کے کم نرخوں کے ذریعے مارکیٹ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

پی ٹی اے کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ چھوٹے آپریٹرز کو بڑے آپریٹرز کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بھی فائدہ ہوگا۔ پی ٹی اے نے جولائی 2021 میں مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا جس سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارکنگ نتائج سے زیادہ ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرزکی طرف سے موجودہ ٹرمینیشن ریٹس پر نظرثانی کی درخواستیں موصول ہوئیں تھیں اور مقامی،طویل اور بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 0.50 روپے فی منٹ ہوں گے۔ جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 0.40 روپے فی منٹ ہونگے جبکہ جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 0.30 روپے فی منٹ ہوں گے

اپنا تبصرہ لکھیں