منڈی بہائوالدین کی مختلف مساجد، عید گاہوں، میدان وغیرہ میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات کار جانئیے۔
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 8 جولائی 2022) مرکزی عید گاہ منڈی بہائوالدین میں 7 بجے ادا کی جائے گی۔ فیضان مدینہ پھالیہ میں عید الاضحی کی نماز صبح 5:30 پر ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد عائشہ صوفی پورہ میں 6:45 پہ ادا کی جائے گی۔ اسی طرح مرکزی امام بارگاہ حسینہ منڈی بہائوالدین میں 7:30 پہ ادا کی جائے گی۔
عید الاضحی کے مسنون اعمال جانئیے
جامع مسجد اقصیٰ سوباوہ بولانی میں صبح 6 بجے، جامع مسجد انوار مدینہ چوٹ دھیراں میں 8 بجے، جامعہ مسجد طیبہ سوہاوہ بنگلہ میں 6:30 پر، جامعہ مسجد کھمب کلاں میں 8:00 بجے، جامعہ مسجد اقصیٰ سوباوہ بولانی میں 6 بجے، جامعہ مسجد شمالی ڈھوک کاسب میں 6:30 پہ، جامعہ مسجد شاہجہان بھیکھےوال میں 8 بجے، مسجد شیر ربانی بھکھی شریف میں 7:30 پر، جامعہ مسجد اقصیٰ سوباوہ میں 6 بجے، جامع مسجد انوار مدینہ میانہ گوندل میں 6:30 پر ادا کی جائے گی۔
عید کی نماز کا طریقہ جانئیےاردو زبان میں
اسی طرح مرکزی جامعہ مسجد چیلیانوالہ اسٹیشن چک نمبر 1 میں 6:30 پہ ادا کی جائے گی، اسی طرح صابری مسجد نین رانجھا میں 8 بجے، چھورانوالہ میں 6:45 پہ، مرکزی جمعیت اشاعت التوحد و سنت کدھر میں 7 بجے، میانہ گوندل میں 7:30 پہ، جامعہ مسجد لاکھا میں 8 بجے، ہریہ ریلوے اسٹیشن میں 7 بجے، جامعہ مسجد بھک شریف میں 7:30 پہ ادا کی جائے گی۔
اسی طرح واڑہ بالیاں میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ جبکہ جامعہ مسجد اکبری فیصل کالونی میں 7:30 پہ، جمعہ محلہ میں 6 بجے، جامعہ مسجد رسول گائوں میں 8 بجے، عید گاہ قادرآباد میں 7:30 پہ، بوہت میں 8 بجے، شہیدانوالی میں 7:30 پہ، جامعہ مسجد خواجہ اجمیری حیدری محلہ پھالیہ میں 7 بجے، چک نمبر 30 میں 8 بجے، ملکوال میں 7:30 پہ، ہیڈ رسول میں 7 بجے، رگھ میں 7 بجے ادا کی جائے گی۔

