منڈی بہاوالدین کا اعزاز، گوڑھا محلہ کےہاکی پلئیر حسین احمد نیشنل ہاکی چیمپئن انڈر 16پنجاب کی ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06دسمبر2020)ضلع منڈی بہاﺅالدین کے محلہ گوڑھا کے نامور ہاکی پلیئر حسین احمد نیشنل ہاکی چیمپئن انڈر 16پنجاب کی ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے جس پر انہیں شہر کی سیاسی اورسماجی شخصیات نے پر مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں سابق ایم پی اے وسیم افضل چن،اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر عاطف منیر، محمد اقبال کھرل، رانا عمران ، ملک مصطفیٰ، منشاءتارڑ، راجہ ریاض، ڈاکٹر ارشاد اورمیاں کلیم اللہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ہاکی پلیئرحسین احمد نے کہا کہ میری یہ کامیابی میرے والدین، اساتذہ اور کوچز کی بدولت ہے اور میں اپنی یہ کامیابی انہی شخصیات کے نام کرتا ہوں کہ جن کی بدولت سے آج مجھے اتنی بڑی کامیابی ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت کم مدت میں اورہر قسم کے حالات میں اپنی پرفارمنس اور بہتر صلاحیتوں کی بناءپر مطلوبہ ٹارگٹس کو حاصل کر کے ٹیم میں سلیکٹ ہوا اور یہ میرے لئے اور اس ضلع کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ٹیم میں اپنی شاندار پرفارمنس سے منڈی بہاﺅالدین کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔

حسین احمد نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ بے راہ روی اور نشہ جیسی لعنت سے بچنے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ۔ کھیل کود سے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کو فروغ اور استحکام حاصل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کامستقبل ہے اور اپنے مستقبل کو درخشندہ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں