منڈی بہاوالدین میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم اپریل 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ریو نیو عوامی خدمت کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے جہاں شہریوں کے پیچیدہ مسائل فورا ً حل ہوتے ہیں ان عوامی خدمت کچہریوں میں ڈپٹی کمشنر تا پٹواری تک ریونیوکا عملہ عوام الناس کی سہولت کے لیے فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرائ، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہوتا ہے یہی وجہ ہے عوام الناس کی کثیرتعداد نے ان خدمت کچہریوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، قازی مبین تحصیلدار لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ریونیو افسران، ریڈر ٹو تحصیلدار عرفان گوندل کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے سہ پہر 4بجے تک مہیا کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے خود بھی توجہ اور خلوص سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جا نے والی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا اور سخت مانیٹرنگ کی جا تی ہے خدمت کچہری میں آغاز سے لیکر اختتام تک آنے والے سائلین نے اپنے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیںجنہیں وہاں پر افسران کی موجودگی میں عملہ نے فوری طور پر کاروائی کر کے موقع پر نبٹا دیا جبکہ دیرینہ مسائل والی درخواستوں کو ایک دو روز میں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں