منڈی بہاوالدین میں جاری عوامی نمائندوں کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28 فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹ حکومت کے علاوہ عوامی نمائندوں کے ساتھ شیئر کی جائے ، ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی پیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے،جن سکیموں کے فنڈز دستیاب ہیں ان کے کام میں کسی قسم کا تعطل نہ پیدا کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی سطح پر عوامی نمائندوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن، ڈی پی او سید علی رضا، ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد تارڑ، ڈی او بلڈنگ قرار شاہ، ایم اینڈ آر کے علاوہ تمام ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے عوامی نمائندوں کی جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں ضلع کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی تنصیب اور بحالی ، عوامی نمائندوں کو میرٹ لسٹوں کی فراہمی ، واٹر سینی ٹیشن، ڈرینج ، سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں ، کمپیوٹر لیبز اور خطرناک عمارات کی از سر نو تعمیر، سڑکوں کی تعمیر، بجلی کے پولز کی شفٹنگ اور بحالی، سکیموں کے سائن بورڈز کی تنصیب ٹریفک جیسے مسائل زیر بحث آئے۔ اجلاس میں عوامی نمائندوں سے متعلقہ مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے افسران نے رپورٹس پیش کیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کریںاور متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی کوالٹی اور رفتاری پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی کام مکمل ہوں گے عوام الناس اتنی جلدی ہی ان سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ محکمے اپنی کارکرگی اور سرگرمیوں سے عوامی نمائندوںکو مکمل طور پر آگاہ رکھیں اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹیم ورک کے ساتھ ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے ۔ضلع میں تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ان سکیموں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیا جائے تا کہ عوام الناس ان کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے صوبے بھر میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلہ میں ان ترقیاتی اسکیموں کی اپ گریڈیشن تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں