Mandi Bahauddin news today

منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی، ماہ دسمبرکیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 11 کے وی جھولانہ اور العصر فیڈرز پر 11 کے وی لائن کی شفٹنگ کے کام کے باعث مندرجہ ذیل 11 کے وی فیڈرز کی بجلی بند رہے گی.ایکسئین آپریشن گیپکو ڈویژن منڈی بہاوالدین نے شیڈول جاری کر دیا.

منڈی بہاوالدین (‌ ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2021) ماہ نومبر 2021 کے بعد ماہ دسمبر میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا. عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 11 کے وی جھولانہ اور العصر فیڈرز پر 11 کے وی لائن کی شفٹنگ کے کام کے باعث مندرجہ ذیل 11 کے وی فیڈرز کی بجلی بند رہے گی.ایکسئین آپریشن گیپکو ڈویژن منڈی بہاوالدین نے شیڈول جاری کر دیا.

جاری ہونے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق مورخہ یکم دسمبر، 6 دسمبر، 8 دسمبر، 15 دسمبر، 19 دسمبر، 22 دسمبر اور 26 دسمبر کو منڈی بہاءالدین کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل، منڈی سٹی، واسو، شاہ تاج، پھالیہ روڑ، کینال اور گوڑھا فیڈرز کی بجلی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی.

اسی طرح مورخہ 3 دسمبر ، 24 دسمبر کو مونہ اور چوٹ فیڈرز کی بجلی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی. مورخہ 26 دسمبر، 27 دسمبر اور 30 دسمبر کو گلزار چیلیانوالہ فیڈر کی بجلی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی.

mandi bahauddin loadshedding

اپنا تبصرہ لکھیں