mandi bahauddin load shedding schedule

منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی، ماہ ستمبر کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

ضروری کام اور مرمت کے سلسلہ میں منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی، ماہ ستمبر کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری. ایکسئین آپریشن گیپکو ڈویژن منڈی بہاوالدین نے شیڈول جاری کر دیا.

منڈی بہاوالدین (‌ ایم.بی.ڈین نیوز یکم ستمبر 2021) عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن منڈی بہاوالدین پر العصر مال اور جھولانا فیڈرز پر نئے پولوں پر تاریں ڈالنے کے کام کے باعث منڈی بہاوالدین کے مندرجہ ذیل 11 کے وی فیڈرز کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی.

یکم ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچہری روڑ اور گوڑھا فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک بند رہے گی. 5 ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچہری روڑ، کمپلیکس، کرسٹل اور کینال فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی. 8 ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچہری روڑ اور گوڑھا فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی، لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

اسی طرح 12 ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچہری روڑ، گوڑھا محلہ، کمپلیکس، کرسٹل اور کینال فیڈر کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی. 15 ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچہری روڑ اور گوڑھا محلہ فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی. 19 ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچیری روڑ، گوڑھا محلہ، کمپلیکس، کرسٹل اور کینال فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی.

اسی طرح 22 ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچہری روڑ اور گوڑھا محلہ فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی. 26 ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچہری روڑ، گوڑھا محلہ، کمپلیکس، کرسٹل اور کینال فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی. 29 ستمبر 2021 کو پھالیہ روڑ، واسو، شاہ تاج، منڈی سٹی، کچہری روڑ اور گوڑھا محلہ فیڈرز کی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی.

mandi bahauddin load shedding

اپنا تبصرہ لکھیں