ecp

منڈی بہائوالدین میں کل 165 ڈسپلے سنٹر ز قائم، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 24مئی 2022 ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں تیار کر کے عوام الناس کے معائنہ کیلئے تیار کی ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی شیڈول کے مطابق ضلع منڈی بہائوالدین میں کل 165 ڈسپلے سنٹر مختلف شہروں /گاﺅں کے سکولوں میں قائم کئے گئے ہیں، ہر علاقے کے متعلقہ لوگ اپنے قریبی ڈسپلے سنٹرز پر موجود فہرستوں کو چیک کریں اور جن لوگوں کا ووٹ موجود نہ ہو وہ اپنا ووٹ اندراج اور منتقل کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام الناس کی سہولت کیلئے 21مئی تا 19جون تک بغیر کسی چھٹی کے صبح 9بجے سے لیکر شام 4بجے تک کھلے رہیں گے اور ان ڈسپلے سنٹرز پر انچارجز موجود رہیں گے۔ انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر پر وزٹ کر کے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں