rescue bike service

منڈی بہاؤالدین میں ریسکیو 1122 موٹر بائیک منصوبے کو وسعت دی جائے گی

لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب حکومت کا ریکسیو 1122 موٹربائیک منصوبے کو صوبے بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ، ریسکیو 1122موٹر با ئیک سروس منصوبے کی وسعت پر 98 کروڑ 29 لا کھ روپے اخراجات کا تخمینہ لگا لیا گیا۔

منڈی بہاءالدین: تفصیلات کے مطابق اٹک، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ، گجر ا ت، حافظ آباد، جھنگ، قصور، خانیوال، خو شا ب، لیہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، میا نوا لی، راجن پورمیں ریسکیو 1122 موٹر بائیک منصوبے کو وسعت دی جائے گی پنجاب بھر میں ٹریفک صورتحال اور موٹر بائیک کے ذریعے بآسانی ریکسیو خدمات فراہم کرنیکا فیصلہ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں موٹربائیک ایمبولنس سروس کا آغاز

پنجاب کے27 اضلاع کو 50 50 موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی ریسکیو کی موٹر سائیکلزسنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک ہونگی، ٹریکنگ سسٹم بھی نصب کئے جائیں گے۔ رواں مالی سال 1350 موٹرسائیکلز خریدی جاچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں