corona vaccine

منڈی بہاءالدین کی 7 لاکھ 31 ہزار 482 افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، محکمہ صحت

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں میں بہتری نہیں لائی جا سکتی، عوام الناس سے پر زور اپیل ہے کہ وہ” ویکسی نیشن مکمل کروائیں ، کورونا کو خیر باد کہیں’ انہوں نے کہاکہ عوام النا س کو کوونا وائرس سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور 12 سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا کی وبا سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

منڈی بہاوالدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز 20 اکتوبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین ضلع کے تمام سنٹرز پر دستیاب ہے ، شہری اپنے قریبی مراکز پر جا کر ویکسین لگوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال تک کی عمر کے افراد کورونا ویکسی نیشن لازمی کروائیں تا کہ اس وبا سے نجات حاصل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین سے کورونا کے 6 نئے کیسز سامنے آگئے

ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ ضلع بھر میں 25 ویکسین نیشن سنٹرز، 65 کیمپس کام کر رہے ہیں جبکہ سکولز و کالجز میں 41 ٹیمیں کورونا ویکسی نیشن کر رہی ہیں جس کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فوکس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسی نیٹ کر کے اس وائرس سے لوگوں کو محفوظ بناناہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اب تک 7 لاکھ 31 ہزار 482 افراد کو پہلی ڈوز کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جو کہ آبادی کا 75.26 فیصد بنتی ہے اسی طرح 3 لاکھ 92 ہزار 704 افراد کی دوسری ڈوز کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جو کہ آبادی کا 40.40 فیصد بنتی ہے۔

اسی طرح 12 سال تک کی عمر کی سکول ویکسی نیشن میں 62 ہزار 60 طلباءکی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جو کہ 60.11 فیصد بنتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے بر وقت فیصلوں سے کورونا کی موجودہ لہر میں کافی کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں تعلیمی ، کاروباری اور دیگر سماجی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کورونا ویکسین کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذا عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسی نیشن کروا کر اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنا لیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں