corona test

منڈی بہاءالدین سے کورونا کے 6 نئے کیسز سامنے آگئے

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کےخلاف واحد اور مؤثر حل ہے-

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے موئثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 138 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 438,285 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 416,636 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کےایکٹو کیسز کی کل تعداد 8,784 ہو گئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 7 افراداپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں. صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 12,865 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,866 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 7,751,676 تشخیصی ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 69 جبکہ راولپنڈی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان میں کورونا کے 11، فیصل آباد میں 9 جبکہ ساہیوال میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ منڈی بہاؤالدین میں کوروناکے6 جبکہ رحیم یار خان اور گوجرانوالہ میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.0فیصد ریکارڑ کی گئی جبکہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 1.3 اور فیصل آباد میں 1.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ملتان میں کورونا وائرس کی 1.8 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط یقینی بنائیں،جبکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ،سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں، تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں