drugs

منڈی بہاءالدین پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

04کلو گرام چرس 04لٹر شراب 02پسٹل برآمدجبکہ 37مجرمان اشتہاری بھی گرفتار. منڈی بہاؤالدین پولیس کی منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی06ملزمان گرفتار:ڈی پی او ساجد کھوکھر

 منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 4 نومبر 2021  ) ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کی ہدایت پرضلعی پولیس کی منشیات فروشوں, ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی دوران کاروائی 06ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 04کلو گرام چرس 04لٹر شراب اور 02پسٹل برآمد جبکہ 37مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا.

ڈسٹرکٹ پویس آفیسر منڈی بہاءالدین ساجد کھوکھر نے کہا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں