covid mandi bahauddin

منڈی بہاءالدین سے کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز رپورٹ

لاہور(تازہ ترین ۔ 31 جنوری2022ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آئی ہے۔محکمہ صحت نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں-

عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 2,107 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 478,573 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 436,296 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 29,120 ہو گئی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور اور راولپنڈی سی3جبکہ بہاولپور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,157 تعدادہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24,493 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 9,534,073 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 1227 جبکہ راولپنڈی سے 200 رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان سے 126، فیصل آبادسے 107، ملتان سے 75 جبکہ بہاولپور سے 73 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیالکوٹ سے کورونا کے 57، رحیم یار خان سے 48، گوجرانوالہ سے 45 جبکہ ڈیرہ غازی خان اور حافظ آباد سے 38 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگودھا سے 33، شیخوپورہ سے 27، ساہیوال سے 13 جبکہ گجرات اور خوشاب سے 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ننکانہ صاحب سے 11، جھنگ اور وہاڑی سے کورونا کے 10 جبکہ نارووال اور جہلم سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قصور سے 8، اوکاڑہ سے 6 اور پاکپتن اور منڈی بہاوالدین سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، بہاولنگر اور اٹک سے 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 8.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.4 فیصد، راولپنڈی میں 12.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 8.6 فیصد، ملتان سے 8.9 فیصد جبکہ گوجرانوالہ سے 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں – سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔

12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسین لگائی گئی ہے۔

ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی۔یکم فروری سے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کاآغازکیاجارہاہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں