ملکوال: چک نظام موڑ کے قریب 4 افراد دریائے جہلم میں ڈوب گئے

ملکوال: چک نظام موڑ کے قریب 4 افراد دریائے جہلم میں ڈوب گئے

منڈی بہاؤالدین: چک نظام موڑ کے قریب 4 افراد دریائے جہلم میں ڈوب گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 مئی 2021) منڈی بہاوالدین تحصیل ملکوال کے چک نظام موڑ کے مقام پر عید کے تیسرے روز دریائے جہم میں 4 افراد ڈوب گئے. تین افراد کی ڈیڈ باڈیز نکال کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے 6 بچے ڈوب گئے، 2 سالہ بچی سمیت 2 ہلاک، 5 کو نکال لیا گیا

منڈی بہاؤالدین: ڈوبنے والے افراد میں محمد حارث کامران ولد کامران شکیل عمر 18 سال سکنہ ڈالمیا، محمد حسنین ولد لال خان عمر 20 سال سکنہ ڈالمیا پنڈدادنخان اور محمد عثمان ولد اللہ دتہ عمر 18 سال سکنہ ڈالمیا پنڈدادنخان شامل ہیں۔

منڈی بہاؤالدین: جبکہ جبار ولد محمد فیاض عمر 15 سال سکنہ ڈالمیا کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشد نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں