عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں چینی 20روپے رعائت کے ساتھ 65روپے فی کلو میں دستیاب ہے، محمد شفیق

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14اپریل 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے سوہاوہ بولانی، کنگ چوک رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اشیاءکی کوالٹی ، مقدار اور قیمتوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا۔ انہوں نے رمضان بازار میں آنے والے صارفین کی سہولیات اور کورونا ایس او پیز انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے انچارج رمضان بازار کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ترجیح ہے، عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں چینی 20روپے رعائت کے ساتھ 65روپے فی کلو جبکہ 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 55روپے کی بچت کے ساتھ 375روپے فی تھیلا مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں کریانہ، مشروبات ، کھجور، گوشت، انڈے عام مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں سبزیاں، پھل ، دالیںاور بیسن عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی کم قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔

ایدیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہاکہ تمام رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے تا کہ ان کی نگرانی میں صارفین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ رمضان بازاروں میں خریداری سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں