ضلع بھر میں شان رحمت اللعالمین منانے کے حوالہ سے روزانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاﺅالدین کی تینوں تحصیلوں میں شان رحمت اللعالمین منانے کے حوالہ سے روزانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، اے سی آفسز، تحصیل میونسپل کمیٹی منڈی بہاﺅالدین اور تحصیل میونسپل کمیٹی پھالیہ کو لائٹنگ سے سجا دیا گیا ہے جبکہ شہر کے چوکوں اور بازاروں میں شان رحمت اللعالمین کی مناسبت سے قد آور ہورڈنگ بورڈز اور فلیکسز بھی لگا دی گئی ہیں ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09 اکتوبر 2021)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح میونسپل کمیٹی منڈی بہاﺅالدین اور پھالیہ میں بھی شان رحمت اللعالمین جاری ہے جس میں روزانہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سرکار دو جہاں فخر موجودات کی شان اقدس پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کر رہے ہیں۔ اسی موقع کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ اور اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا جن کے اسوہ حسنہ کی کامل پیروی و اتباع کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہو گا کہ ہم اپنی زندگیوں کو تعلیما ت نبوی کے عین مطابق گزاریں گے تا کہ ہم دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ز نے کہا کہ نبی کریم کا اصل پیغام اور مدعا یہ ہوناچاہئیے کہ ہم اسوہ رسول پاک سے رہنمائی لے کر اپنی صفوں میں اتحاد اور ایمانی قوت پیدا کریں تاکہ تمام طاغوتی اور اسلام دشمن طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔اے سیز نے کہا کہ نبی کریم کی ولادت کاکا دن ہم سب کیلئے سب سے زیادہ مقدس ومحترم ہے کیونکہ اس دن ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت ہوئی ۔ اس کی جتنی بھی خوشی منائیں، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر چل کر ہم انسانیت کی معراج کو پہنچ سکتے ہیں۔

https://mbdinnews.com/archives/64490

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع بھر میں شان رحمت اللعالمین منانے کے حوالہ سے روزانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!