شاہین آفریدی کو شاہد آفریدی کی 10 نمبر والی شرٹ مل گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر 10 مل گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز قومی ٹیم کی نئے کٹ کی رونمائی کردی ہے جو کل کیویز کیخلاف پہلے میچ میں نظر آئے گی، اس موقع پر جاری کی جانے والی تصاویر میں شاہین شاہ آفریدی نمبر 10 شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جو اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہوا کرتا تھا۔ نوجوان فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے.

مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ (شاہد آفریدی) کی 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیسر کو جواب دیا کہ یہ شرٹ میں نے بڑی عزت اور افتخار کے ساتھ پہنی، بڑی خوشی ہے کہ یہ اب شاہین شاہ آفریدی زیب تن کریں گے جو کہ بجا طور پر اس کے حقدار ہیں، میری دعا ہے کہ آپ عروج کی جانب گامزن رہیں اور پاکستان کا رنگ فخر کے ساتھ پہنیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شاہین آفریدی کو شاہد آفریدی کی 10 نمبر والی شرٹ مل گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!