سڈنی کے تاریخی گراؤنڈ میں اذان کی گونج

Sydney cricket stadium
Share

Share This Post

or copy the link

سڈنی: آسٹریلیا کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار اذان کی آواز گونج اٹھی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دےکر باجماعت نمازادا کی گئی۔

تاریخی گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جو کہ ایک انٹرپرینور ہیں اور ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔ تقریب میں پاکستان کے سابق وقار یونس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آواز گونجنا آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں، عقائد، نسلوں کا ایک حقیقی امتراج ہے.

اس سے قبل رمضان المبارک کے مہینے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ جذبہ خیرسگا لی کے طوپر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی بار دعوت افطار کا اہتمام کیا تھا۔ جس کے دعوت افطار میں مغرب کی اذان دی گئی تھی جسے تقریب میں موجود غیر مسلم مہمانوں اور کرکٹرز نے بھی عقیدت اوراحترام سے سنا تھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سڈنی کے تاریخی گراؤنڈ میں اذان کی گونج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!