سری لنکا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کولمبو (تازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) سری لنکا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک وقت میں 3 تگڑی بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں ہونے کے دعویدار بھارت کو سری لنکا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ کمزور ترین سری لنکن کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گراوںڈ پر کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیم ہونے کی دعویدار بھارتی ٹیم کو کمزور سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سری لنکا نے کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو باآسانی شکست دے دی۔ بھارتی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محظ 81 رنز بنا سکی، جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

یوں سری لنکا نے 1-2 کی فیصلہ کن برتری سے سیریز اپنے نام کر لی۔ اس سے قبل سری لنکا نے بھارت کو دوسرے میچ میں بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔ سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے طنز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ روز قبل قبل بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت ایک وقت میں 3 ایسی بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو کوئی بھی عالمی ٹورنامنٹ جیت سکتی ہیں۔

تاہم اب بھارت کی بینچ اسٹرینتھ کو سری لنکا کی ٹیم نے باآسانی زیر کر کے ہاردک پانڈیا کے دعوے کو غلط ثابت کر دیا۔ یہاں واضح رہے کہ موجودہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو 3 دہائیوں کی کمزور ترین لنکن ٹیم قرار دیا جاتا ہے، اس کے باوجود لنکن ٹیم بھارت کیخلاف سیریز میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سری لنکا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!