جنوبی افریقی خاتون کا 10بچوں کو جنم دینے کادعویٰ جھوٹانکلا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

جنوبی افریقی خاتون کا بیک وقت 10 بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے 37 سالہ گوسیامی کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

جنوبی افریقی خاتون کی جانب سے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ کیا گھا، واقعے نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی اور یہ بھی رپورٹ کیا گیا کہ خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم اب تازہ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی خاتون37 سالہ گوسیامی ستھول نے اپنے خاندان کے ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا جھوٹ بولا تھا، اس نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز قبل اس نے 7 لڑکو اور 3 لڑکیوں پر مشتمل کل 10 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جب جب اس واقعے کا فالو اپ کیا گیا تو مقامی ذرائع بتایا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 10 جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرنیوالی خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی، اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کیلئے ایک مقامی اسپتال لایا گیا تھا۔

مزید جانیے: بیک وقت 10بچوں کی پیدائش، خاتون کانام گنیزبک میں درج

جنوبی افریقا کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10 جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ اسٹیو بائکو اکیڈمک اسپتال کا کہنا ہے کہ خاتون کو نفسیاتی معائنے کیلئے اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچے کی پیدائش کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ خاتون کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ اس سے قبل بھی اس کے ہاں 2 جڑواں بچے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جنوبی افریقی خاتون کا 10بچوں کو جنم دینے کادعویٰ جھوٹانکلا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!