تحریک انصاف میں روز مرہ استعمال کی اشیاء دُگنی سےزیادہ مہنگی

تحریک انصاف دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے ستمبر 2018 کے مقابلےمیں ستمبر2021 تک روز مرہ استعمال کی اشیاء دُگنی سے بھی زيادہ مہنگی ہوگئیں۔

عمران خان کے 3 سالہ دورِ اقتتدار میں پٹرول 96 روپے سے بڑھ کر 123 روپے لیٹر تک پہنچ گیا، گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم نے پیٹرول پر 5 روپے بڑھا دیئے۔پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کےبعد اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں بھی من مانا اضافہ ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں، 20کلو آٹے کا تھیلا ستمبر 2018 تک 900 روپے کا ملا کرتا تھا جس کی قمیت اب ایک ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

https://mbdinnews.com/archives/63847

اسی طرح چینی 65 روپے فی کلو سے 115، بناسپتی گھی 195فی کلو سے 350، ایل پی جی سلنڈر ایک ہزار 760 سے 2ہزار 100، مرغی کا گوشت 160 سے اڑتی ہوئی 280، دودھ کی قمیت میں 30، انڈے 115 سے 190 روپے فی درجن، بڑا گوشت 480 سے 700، چھوٹا گوشت 960 سے 1400 روپے فی کلو ہوگیا.

اپنا تبصرہ لکھیں