تجاوزات نے ہمارے بازاروں اور شاہراﺅں کی خوبصورتی کو تباہ کرکے رکھ دیا، اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05دسمبر2020 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ تجاوزات کا بلا امتیاز خاتمہ اور شہری مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، تجاوزات نے ہمارے بازاروں اور شاہراﺅں کی خوبصورتی کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے مگر اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے، تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے متعلقہ ادارے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ انسداد تجاوزات آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں بازاروں میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیارسیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر،سی او میونسپل کمیٹی منڈی فیاض احمد،سی او ایم سی پھالیہ عرفان گوندل، میونسپل آفیسر ملکوال مزمل محموداور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے ناجائز تجاوزات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ان تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں ،گلیاں بازار اور شاہرائیں تنگ ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں بھی عوام الناس کی سہولت کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے ،گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جامع حکمت عملی اپنا کر آپریشن شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر کا منڈی بہاوالدین میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، رکاوٹیں ختم کروادیں

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او صاحبان کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے پوری افرادی قوت سے اس کام کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں کسی قسم کی تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں جن لوگوں نے تجاوزات قائم کررکھی ہیں انہیں چاہیے کہ تجاوزات ازخود ہی ختم کردیں ورنہ تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق اور بغیر کسی سیاسی پریشر کے کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تجاوزات نے ہمارے بازاروں اور شاہراﺅں کی خوبصورتی کو تباہ کرکے رکھ دیا، اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!