بھارت کا اگلا کپتان کون ہوگا، ویرات کوہلی نے بتادیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دبئی: ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان آخری میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھارت کے اگلے کپتان کا بتادیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا اور آج بھارت سپر12 مرحلے میں اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیل رہا ہے جو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے بطور کپتان آخری میچ بھی ہے.

ٹاس جیتنے کے بعد جب ویرات کوہلی سے ان کی کپتانی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ موقع دیا گیا جس سے میں نے بھرپور انصاف کرنے کی کوشش کی تاہم اب یہ ذمہ داری کسی اور کو دینے کا وقت آگیا ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں مختصر فارمیٹ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، اب وقت آگیا ہے کہ نئے آنے والے اس ٹیم کو لے کر آگے بڑھیں اور ویسے بھی روہت شرما یہاں موجود ہیں جو تمام چیزوں کو دیکھ رہا ہے۔ واضح رہے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت کا اگلا کپتان کون ہوگا، ویرات کوہلی نے بتادیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!