ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سوہاوہ بولانی، کنگ چوک رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 اپریل 2021 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے سوہاوہ بولانی ، کنگ چوک رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اشیاءکی کوالٹی ، مقدار اور قیمتوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا۔

انہوں نے رمضان بازار میں آنے والے چینی اور آٹے کے صارفین کے بیٹھنے کی الگ الگ سہولیات اور کورونا ایس او پیز انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور انچارج رمضان بازار پر واضح کیا کہ رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں چینی20روپے رعائت کے ساتھ 65روپے فی کلو جبکہ 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 55روپے کی بچت کے ساتھ 375روپے فی تھیلا مہیا کیا جا رہا ہے۔ رمضان بازاروں میں کریانہ، مشروبات ، کھجور، گوشت، انڈے عام مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں سبزیاں، پھل ، دالیں اور بیسن عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی کم قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو بھی فوری حل کر دیا گیا ہے تا کہ صارفین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ رمضان بازاروں میں خریداری سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں