اہلیہ کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے منڈی بہاوالدین کے سابقہ ڈی پی او کی درخواست ضمانت خارج

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابقہ اہلیہ کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سابقہ اعلیٰ پولیس افسر جنید ارشد کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 25 فروری 2021) سپریم کورٹ میں سابقہ اہلیہ کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والے اعلیٰ پولیس افسر جنید ارشد کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنا معاشرے کے خلاف جرم ہے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جنید ارشد کے خلاف اہلیہ نے خاندانی تنازع پر کیس بنایا، معمولی سا جرم تھا اور 2 سال سے میرا موکل گرفتار ہے جس پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ آپ اور ہم بھی بیٹیوں والے ہیں، ایسی حرکت کو معمولی جرم نہ کہیں، تنازعات ہر گھر میں ہوتے ہیں لیکن حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے جب کہ ریکارڈ کے مطابق ٹرائل میں تاخیر ملزم کے وکیل کی وجہ سے ہے۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس میں کہا کہ وکلاء کو اپنے موکل کا بھی خیال کرنا چاہیے، تاخیر آپ کی وجہ سے ہے لہذا فیصلہ نہ ہونے کا ملبہ عدالت پر نہ ڈالیں. یاد رہے کہ سید جنید ارشد ضلع منڈی بہاوالدین میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اہلیہ کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے منڈی بہاوالدین کے سابقہ ڈی پی او کی درخواست ضمانت خارج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!