اسسٹنٹ کمشنر کا ست سرا چوک پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، ٹریفک میں بننے والی رکاوٹوں کو دور کروا دیا

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19جنوری 2021 )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے ست سرا چوک میں ٹریفک کے مسائل کا باعث بنے والی تجوازات کے خلاف کاروائی کر کے سڑکوں کو کلیر کروا دیا ، دریں اثناءڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ تجاوزات کے خلاف پہلے سے ہی آپریشن کر رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی نگرانی میں تحصیل انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ہمراہ شہر کے ست سرا مین چوک اور دیگر تجاوزات والی جگہوں پر آپریشن کر کے فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات کو ختم کروا کر سامان بحق سرکار ضبط کر لیا اسسٹنٹ کمشنرنے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھوں پر اور دکانوں سے سڑکوں تک قائم کی گئی تجاوزات کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اس ضمن میں شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو شکایات بھی موصول ہو رہی تھیں۔ جن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تحصیل انتظامیہ کو تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے مذکورہ علاقوں سے تجاوزات ختم کروا دیں ۔دریں اثنائاسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نوازنے خبر دار کیا کہ تجاوزات قائم کر کے گاڑیوں، پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کیلئے مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بازاروں، فٹ پاتھوں اور عوامی سہولت والی دیگر جگہوں پر سے تجاوزات کو رضا کارانہ طور پر ہٹا لیا جائے بصورت دیگر تحصیل انتظامیہ مفاد عامہ کے پیش نظر قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں