اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی بہاوالدین شہر میں قائم 4 غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز کو سیل کردیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 اپریل 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ نے شہر میں قائم 4غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا جبکہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروا کر 4افراد کو گرفتار کروا دیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بیگ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی پیڑولیم ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور ایسی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اے سی نے کہا کہ صارفین کی جانوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاچاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی سلنڈر بھروائی، اور پیٹرول ایجنسیز کو سیل کر دیا، 6 ہزار روپیہ جرمانے

امتیاز علی بیگ نے غیر قانونی بیٹرول ایجنسیز اور سلنڈر بھروائی مالکان کو خبردار کیا کہ وہ ایسے غیر قانونی افعال سے باز رہیں۔ چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تسلسل کے ساتھ جاری ان اقدامات کو سراہتے ہوئے غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف آپریشن کو قابل تحسین قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں