گلریز افضل چن کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات،ملکوال سے بھیرہ اور منڈی بہاءالدین تک سڑک سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ملک وال(نامہ نگار ) ممبر پنجاب اسمبلی گلریز افضل چن کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، وزیر اعلیٰ نے ملکوال سے بھیرہ اور منڈی بہاءالدین تک سڑک سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 29 مئی 2021) تفصیلات کیمطابق حلقہ پی پی 68 ملکوال سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے گلریز افضل چن نے گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی گلریز افضل چن کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے ملکوال سے بھیرہ، ملکوال سے منڈی بہاءالدین سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی .

وزیر اعلیٰ نے گلریز افضل چن سے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ملکوال کے ترقیاتی منصوبوں پر رواں سال میں کام شروع ہو جائے گا گلریز افضل چن نے ملکوال کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں