منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے اچانک ضلع کچہری کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے اس موقع پر سیکورٹی کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمان کو اسلحہ کے استعمال ملزمان کی مضبوط گرفت اور دوران ڈیوٹی موبائل نہ استعمال کرنے کے متعلق سختی سے احکامات جاری کئے.
ڈی پی او سید علی رضا نے کچہری کے تمام گیٹس، اندرون و بیرون اور بخشی خانہ کو چیک کیا اور ملزمان سے خیریت دریافت کی, اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی لاپرواہی۔سستی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کچہری آنے والے افراد پر کڑی نگاہ رکھیں