chillianwala choki

ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے چوکی چیلیانوالہ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے چوکی چیلیانوالہ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا جبکہ تھانہ صدر چوکی چیلیانوالہ اسٹیشن میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 11 اپریل 2022) کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا،کھلی کچہری میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی.

ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرناہے، عوام الناس کے مسائل کو سننا ان کا مناسب حل، بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے ،عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی، مزید برآں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں