ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ساتھ قائم ہلال احمر کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 2 0مئی 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ساتھ قائم ہلال احمر کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، اسسٹنٹ کمشنرامتیاز علی بیگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں سے 50سال سے زائد عمر کے شیریوں کورونا ویکسی نیشن کے عمل سے گزرنے کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے معلومات بھی حاصل کیں۔

انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کے مختلف وارڈز، کمروں اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی دیگر طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کوویڈ 19کے حوالے سے مختلف مارکیٹوں کا دورہ بھی کیا اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سیل کر وائی اور متعدد شہریوں کو کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کروا دیا ۔ انہوں نے کہا ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے اور اس سے بچاﺅ کے لیے احتیاط کے طور پر بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھویا جائے ، سینی ٹائیزراور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پبلک مقامات پر کرونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کرونا سے بچاﺅ سے متعلق حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروائیں اور اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں