منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03مئی 2021) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ریونیو کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست انقلابی اقدام ہے جہاں شہریوں کے پیچیدہ مسائل فورا ً حل ہوتے ہیں، ان عوامی خدمت کچہریوں میں ڈپٹی کمشنر تا پٹواری تک ریونیوکا عملہ عوام الناس کی سہولت کے لیے فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرائ، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہوتا ہے یہی وجہ ہے عوام الناس کی کثیرتعداد نے ان خدمت کچہریوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ ، تحصیلدار قاضی مبین، نائب تحصیلدار ، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ریونیو افسران، ریڈر ٹو تحصیلدار عرفان گوندل کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت میں ریونیو عملہ عوام الناس کو فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرائ، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہے۔
توقیر الیاس چیمہ نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جا نے والی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا اور سخت مانیٹرنگ کی جا تی ہے۔اسی طرح تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں بھی خدمت کچہریاں لگائی گئیں ۔خدمت کچہریوں میں آغاز سے لیکر اختتام تک آنے والے سائلین نے اپنے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں جنہیں وہاں پر افسران کی موجودگی میں عملہ نے فوری طور پر کاروائی کر کے موقع پر نبٹا دیا جبکہ دیرینہ مسائل والی درخواستوں کو ایک دو روز میں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔