malik adnan dsp phalia

پھالیہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر ملک عدنان(DSP پھالیہ سرکل) کی زیر قیادت میں عمران شفیع گجر (SHO تھانہ پھالیہ) اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی، ملزمان سے 02 کلاشنکوف۔03پسٹل 30 بور۔معہ ایمونیشن برآمد

منڈی بہاؤالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 20 اپریل 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر عمران شفیع گجر (SHO تھانہ پھالیہ) اور انکی ٹیم کے مایہ ناز آفیسرز ارسلان گوندل سب انسپکٹر۔امتیاز سندھو اے ایس آئی معہ جوانوں نے ناجائز اسلحہ کیخلاف جاری مہم کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا.

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف سمیت 03 پسٹل. 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے انکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بہترین و عمدہ کارکردگی پر انور سعید کنگرا (DPO منڈی بہاؤالدین) کیطرف سے پوری ٹیم کو شاباش۔

اپنا تبصرہ لکھیں