thana bhagat

پولیس کی کاروائی: ملزمان سے 18 لٹر شراب، 1410 گرام چرس برآمد، مقدمات درج

تھانہ سٹی کی حدود میں سے منشیات برآمد۔ تھانہ بھاگٹ گڈ ورک/ملزم مسمی احسان اللہ سے 8 لیٹر شراب برآمد۔

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 جون 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کا اسلحہ و منشیات کے خلاف جاری آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر رائے ریاست اور انکی ٹیم نے 2ملزمان مسمی ضمیر شاہ عرف کاکو شاہ سے 1410 گرام چرس اور محسن علی کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی۔

دونوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔ منشیات جیسے ناسور سے مکمل خاتمہ منڈی بہاوالدین پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی نگرانی میں منڈی بہاوالدین پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ نے کاروائی کرتے ھوئے ملزم احسان اللہ سے 8 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں