منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2021) ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ اکاﺅنٹس آفس میں پنشنرز سمیت 20ہزار ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پے رول کے اجراءکاکامیابی کے ساتھ آغاز کر دیا گیا ہے ، پرانے پنشنرز اور ملازمین کو پنشن اور تنخواہوں کی فوری کلیرنس اور ترسیل ہی اکاﺅنٹس آفس کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باوجود تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں افسران ور سینئر ایڈیٹرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راجہ منصور علی خاںِ ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر راجہ طالب ، محمد عمران، محمد سمیع،اللہ دتہ( اے ڈیِ میاں ریاض اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس نے سرکاری اداروں اور مفاد عامہ کیلئے پبلک انفارمیشن سسٹم کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کی روشنی میں سائلین کو کسی بھی قسم کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2020-21کے آغاز پر ضلعی محکموں کے بلوں کی کلیرنس کیلئے خصوصی کاﺅنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں موجود عملہ پوری محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی کی نسبت اس سال سرکاری بلوں کے التواءکی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنشنروں کے بنک اکاﺅنٹس کے کھلنے کی وجہ سے پنشن کی بر وقت ادائیگی پہلے کی نسبت اب بہت زیادہ آسان ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس کا تمام عملہ بلوں کی کلیرنس کے عمل میں شفافیت اور برق رفتاری کی روایت کو برقرار رکھے گا۔انہوں نے اکاﺅنٹس آفس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بتایا کہ اکاﺅنٹس آفس کے تمام افسران و ملازمین کورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل پیرا ہیں۔