پرویز الٰہی کا پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق اسپیکر پرویز الٰہی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر رہتے ہوئے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا ووٹ لیں گے، اعتماد کا ووٹ مل جانے کی صورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار مستعفی، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

ذرائع کے مطابق پرویز الہی ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو بطور اسپیکر ہی کام جاری رکھیں گے۔ آئین کے تحت اسپیکر کا عہدہ رکھتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لیا جاسکتا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر آئین کی رو سے انہیں اسپیکر شپ چھوڑنا ہوگی۔

پرویز الٰہی کی نامزدگی کے بعد حکمران جماعت اسپیکر کا امیدوار تلاش کر رہی ہے اور حکومتی حلقوں میں یہ چرچا تھا کہ پرویز الٰہی اسپیکر کا عہدہ چھوڑ دیں گے، لیکن ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ دینے کی خبریں ہیں، پرویز الہی نے انہی خبروں کے بعد اسپیکر شپ سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرویز الٰہی کا پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!