پاہڑیانوالی: نامعلوم چور دن 3بجے دیدہ دلیری سے چائے پتی کے تین کاٹن مالیت 50ہزار کے اٹھا کرموٹر سائیکل پربیٹھ کر فرار

پاہڑیانوالی (کرائمر رپورٹر) پاہڑیانوالی سٹی چور بے لگام ۔پولیس بے بس ۔بڑھتی ہوئی وارداتوں سے اہل علاقہ پریشان۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں عروج پر پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کی کارکردگی حرف سوال بن گئی ہے بلکہ شہریوں کے لیے بھی سوہان روح بنی ہوئی ہیں گذشتہ روز ایک نامعلوم چور دن 3بجے کے قریب دیدہ دلیری سے پاہڑیانوالی سٹی کے مشہور جی مارٹ کے سامنے سے چائے پتی کے تین کاٹن مالیت 50،000ہزار کے اٹھا کرموٹر سائیکل 125پربیٹھ کر فرار ہوگئے۔

بڑھتی ہوئی وارداتیں انتہا کو پہنچ گئیں۔عوام عدم تحفظ کا شکارڈی پی او منڈی بہاوالدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ رپورٹ احسان نازش

اپنا تبصرہ لکھیں