پاکستانی کھلاڑیوں کی بیگمات اسٹیڈیم میں توجہ کامرکز

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ٹی 20ورلڈ کپ 2021 میں بھارت اورنیوزی لینڈ کیخلاف گرین شرٹس کی غیرمعمولی کارکردگی سوشل میڈیا پرچھائی ہوئی ہے، جہاں میچز کے سنسنی خیزلمحات اور ٹیموں کی کارکردگی زیربحث ہے وہیں اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی بیگمات کی تصاویربھی خوب توجہ حاصل کررہی ہیں۔

پاکستانی ٹیم آل راؤنڈرشعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اعلان کیا تھا کہ جس دن بھارت اور پاکستان پچ پر ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے اس دن وہ سوشل میڈیا سے غائب ہوجائیں گی۔ یہ فیصلہ کرنے والی ثانیہ کے پیش نظرروایتی حریفوں کے کھیل کوآن لائن جنگ میں بدلنے والوں کی پھیلائی جانے والی نفرت اورمنفی تبصروں سے بچنا تھا۔

شاید اسی وجہ سے ثانیہ سوشل میڈیا پراپنی تصاویرشیئرنہیں کررہیں لیکن پاکستان اورنیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران شعیب کی سپورٹ کیلئے گیلری میں موجود تھیں۔ پاکستان کی پسندیدہ بھابھی کی دیگرکھلاڑیوں کی بیگمات کے ساتھ خوشگوارموڈ میں تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

کیویز کیخلاف میچ میں ثانیہ کو حسن علی کی اہلیہ سامعہ، محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ اورعماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ساتھ دیکھا گیا۔

ان تصاویرمیں سب کے بچوں کوبھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ثانیہ نے انسٹااسٹوریزمیں بھی نازیہ حفیظ کی سالگرہ پران کے اور سامعہ کے ہمراہ تصویرشیئرکی تھی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی اپنی ٹویٹ میں ثانیہ کو ‘مددگار فرشتہ’ قراردیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اہلیہ کی سالگرہ کا اہم موقع بھول گئے تھے لیکن عین وقت پر ثانیہ مرزا نے کیک کا انتظام کرنے میں مدد کی. شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستانی کھلاڑیوں کی بیگمات اسٹیڈیم میں توجہ کامرکز

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!