Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

پاکستانی روپے کے اچھے دن ختم؟ مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Written by

www.mbdinnews.com

in

پاکستان

ٖکراچی (تازہ ترین۔ 05 اپریل2021ء) پاکستانی روپے کے اچھے دن ختم؟ مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دو روز کے دوران بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 25 پیسے اور 54 پیسے مہنگا ہوا تھا، یوں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 66 پیسے ہو گئی۔

جبکہ فاریکس رپورٹ کے مطابق ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 179روپے سے بڑھ کر179.50روپے اور قیمت فروخت181روپے سے بڑھ کر181.30روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211روپے سے بڑھ کر211.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر213.50روپے ہو گئی ۔

دوسری جانب بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مختلف ذرائع سے وصول ہونے والے زرمبادلہ اور ڈالرز کی انتہائی کم بیرون ملک منتقلی کے نتیجہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔یکم جنوری تا 31 مارچ 2021 کے دوران پاکستان کی کرنسی کی قدر میں 4.09 فیصد اضافہ کے باعث ڈالر کی قیمت 153.55 روپے تک کم ہوگئی، جس کے نتیجہ میں پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کرنسی بن گیا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے حوالے سے پاکستانی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا اور امریکی ڈالر کی قیمت 152 تا 155 روپے کے درمیانی رہنے کا امکان ہے

←اپنے اینڈرائیڈ فون کو مزید اسمارٹ بنائیں
”روزہ لازمی رکھیں، روزہ کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیداکرتا ہے“→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz