ٹِک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ 3 منٹ تک بڑھانے کا اعلان کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بیجنگ: بعض انتہائی مؤقر رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکرز کے خالقین ویڈٰیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ تک کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اسی مناسبت سے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو سے رقم کمانے یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم بھی ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل فیس بک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھایا اور اسے مونیٹائزیشن کا اہل بنایا تھا ۔ اس وقت ٹک ٹک پر 60 سیکنڈ سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی۔ سوشل میڈیا کے ایک مشہور ماہر میٹ نویرا نے بھی یہی خبر دی ہے اور بتایا کہ ٹِک ٹاک کے بعض یوزر کو پہلے ہی اس آپشن کی رسائی دی جاچکی ہے۔ ویسے درحقیقت ٹک ٹاک ویڈیو کی حد 15 سیکنڈ ہے جسے بعد میں بڑھایا گیا اور 15 سیکنڈ کے مزید تین حصے ایک ساتھ ہی جوڑنے کی سہولت دی گئی تھی۔ اس تبدیلی سے بالخصوص کاروباری برانڈز کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے جو اپنی مصنوعات کی تشہیر چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق

اس طرح ویڈیو کے پرومو، ٹیوٹوریل اور رہنما ویڈیو یا مختصر معلومات کی ٹِک ٹاک ویڈیو کی راہ کھلے گی۔ لیکن تجزیہ نگاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ مختصر ہونا ہی ٹِک ٹاک ویڈیوزکی کامیابی کا ایک جزو بھی ہے۔ ٹِک ٹاک ویڈیو میں وقت کی قلت سے لوگ اپنی تخلیقی کاوش استعمال کرکے اسے بہتر اور مؤثر بناتے ہیں اور دورانیہ بڑھانے سے اس کا یہ پہلو کمزور ہوجائے گا۔

لیکن دوسرا طبقہ کہا ہے کہ 2017 میں ٹویٹر کے بارے میں بھی یہی کہا گیا تھا جب اس نے 140 الفاظ کی حد رکھی تھی۔ لوگوں کا گمان تھا کہ اس طرح ٹویٹر افادیت کھودے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور شاید ٹِک ٹاک ویڈیو کی طوالت سے اس کی مقبولیت بھی متاثر نہ ہوگی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹِک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ 3 منٹ تک بڑھانے کا اعلان کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!