Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

نئی گندم مارکیٹ میں آتے ہی ذخیرہ اندوز سرگرم، بحران کا خدشہ

Written by

www.mbdinnews.com

in

پاکستان

کنری: ضلع عمرکوٹ کے چاروں تعلقوں کنری،عمرکوٹ،پتھورو اور سامارو میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو گیا۔

بڑے پیمانے پر نئی گندم مارکیٹ میں آنے لگی جب کہ نئی گندم 2000 سے 2100 روپے فی 40کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت 2000 روپے فی من مقرر کر رکھی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امسال گزشتہ سال کے مقابلے میں گندم کی بمپرپیداوار متوقع ہے جبکہ فی ایکڑ پیداوار بھی حوصلہ افزا ہے۔ واضح رہے کہ نئی گندم مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوز اور بڑے پیمانے پر گندم ضلع سے باہر منتقل کرنے والی مافیا بھی سرگرم ہو گئی ہے۔ روزانہ درجنوں ٹرک گندم کراچی بھیجی جا رہی ہے۔

دوسری جانب گندم خریداری سے متعلق حکومت سندھ کی کوئی پالیسی سامنے نہیں آسکی نہ ہی سرکاری مراکز قائم کرنے کے کوئی آثار نظر آتے ہیں۔ حکومت کی ناقص زرعی پالیسیوں اور تاخیری حربوں سے ہر سال صوبے میں گندم اور آٹے کا بحرانپیدا ہوتا ہے۔ حکومت گندم کٹائی کے ابتدا پر خریداری مراکز قائم کرنے اور باردانہ فراہم کرنے کے بجائے جب 70 فیصد گندم کھیتوں سے آٹھ جاتی یا دیگر صوبوں کو منتقل ہوجاتی ہے تو سرکاری مراکز قائم کرکے خریداری شروع کر دیتی ہے لیکن اس وقت کافی تاخیر ہو چکی ہوتی ہے

←ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگیا، روپے کی قدر میں مزید اضافہ
بدبخت بیٹے کے تھپڑ سے ماں زندگی کی بازی ہار گئی→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz